حیدرآباد۔10اکتوبر (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے صدر پردیش پی لکشمیا نے آج
وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں برقی
قلت سے تاحال 200کسانوں نے خودکشی کر لی ہے۔ انہوں
نے کہا کہ وزیر اعلی کے
رویہ سے ریاست کے کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسی صورت میں وزیر
اعلی کا دہلی کا رخ کرنا کس حد تک مناسب ہے۔ انہوں نے مہلوک کسانوں کو
فوری امداد دینے کا بھی مطالبہ کیا۔